26 فروری 2017 - 12:23
امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایف 35 جنگی طیارے تعینات کرے گا

امریکی ایئر فورس کے جنرل ہربرٹ کارلیسل کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ خطے داعش سمیت دیگر دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے ایف 35 جنگی طیارے تعینات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ایئر فورس کے جنرل ہربرٹ کارلیسل کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ خطے داعش سمیت دیگر دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے ایف 35 جنگی طیارے تعینات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

امریکی جنرل کا نے مزید کہا ہے کہ جنگی طیاروں کو مستقبل قریب میں تعینات کرنے کا ارادہ نہیں ہے بلکہ اگلے چند سالوں کے دوران کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے، ممکن ہے ایف 35 لڑاکا طیاروں کو اییشیا پیسیفک اور یورپ میں اسی موسم بہار میں ہی تعنیات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا ایف 35 طیارے عراق اور شام میں امریکی فضائیہ کو مزید مستحکم کریں گے۔

واضح رہے کہ ایف 35 طیارے  کی خاص بات اس میں سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس کی عمودی پرواز اور لینڈنگ کی صلاحیت ہے، ایف35 طیارے میں جدید ترین ریڈار، ایویونکس اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نصب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲